ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی رپورٹ بھی آئی کورونا پوزیٹیو

بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی رپورٹ بھی آئی کورونا پوزیٹیو

Sat, 29 Aug 2020 13:43:38    S.O. News Service

بھٹکل 29 اگست (ایس او نیوز)  بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے اور انہیں منی پال اسپتال میں داخل کرنے کے بعد اب سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  منکال کو  گذشتہ چار پانچ دنوں سے  بخار تھا اور ان کے سر کو  بھی شدید درد ہورہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا کوویڈ ٹیسٹ کرایا جس کے  بعد  ان کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر مینگلور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ  گذشتہ روز کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹو آئی تھی جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، جبکہ  بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک  کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ انہیں منی پال اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔


Share: